خاتون کو ’اداس‘ سمجھ کر خیریت پوچھنے والے ٹام کروز کی ویڈیو وائرل!

یہ ویڈیو کلیمنٹینا نامی خاتون نے ٹک ٹاک پر شیئر کی


ویب ڈیسک September 30, 2026
(تصویر: ٹِک ٹاک)

ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹام کروز ایک بار پھر اپنی خوش اخلاقی اور دوسروں کا خیال رکھنے کے باعث سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو کلپ کے مطابق 64 سالہ ٹام کروز ایک خاتون کو بریک روم میں اکیلے بیٹھا دیکھ کر اچانک رک گئے۔ خاتون سر جھکائے موبائل فون دیکھ رہی تھی، جس پر اداکار نے اسے پریشان سمجھا اور اس کی خیریت دریافت کرنے کے لیے اس کے پاس چلے گئے۔

یہ ویڈیو کلیمنٹینا نامی خاتون نے ٹک ٹاک پر شیئر کی، جس میں وہ ایک سکیورٹی کیمرے کی ریکارڈنگ میں کھلے دروازے کے سامنے بیٹھی دکھائی دیتی ہیں۔ اچانک ٹام کروز وہاں سے گزرتے ہوئے کمرے میں جھانکتے ہیں اور انہیں یوں بیٹھا دیکھ کر واپس آجاتے ہیں۔

@ulyces.co

Cette employée doomscrolle dans son coin pendant sa pause, Tom Cruise la voit et vient lui faire une surprise. Elle est sur une autre planète 😭😭 Crédit : @klementina_Ile

♬ son original - Ulyces

ٹام کروز خاتون کے پاس بیٹھ کر اس سے بات کرنے کی کوشش کرتے ہیں جبکہ کلیمنٹینا کچھ دیر بعد محسوس کرتی ہیں کہ ان کی توجہ حاصل کرنے والا شخص دراصل ہالی ووڈ کے سپر اسٹار ٹام کروز ہیں۔

بعد میں معلوم ہوا کہ خاتون کسی پریشانی میں مبتلا نہیں تھیں بلکہ فون پر مسلسل منفی اور پریشان کن مواد دیکھنے یعنی ’ڈوم اسکرولنگ‘ میں مصروف تھیں۔

ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تیزی سے توجہ حاصل کی، جہاں صارفین نے ٹام کروز کے اس غیر متوقع انداز کو سراہا۔