آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: ویرات کوہلی کی دوسری پوزیشن پر واپسی

کوہلی کے ریٹنگ پوائنٹس 796 ہیں جبکہ بھارتی کپتان شبمن گل 816 پوائنٹس کے ساتھ بدستور سرفہرست ہیں


اسپورٹس ڈیسک September 30, 2026

بھارت کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی آئی سی سی کی تازہ ترین ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں ایک درجے ترقی کرکے دوسری پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔

کوہلی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے پہلے میچ میں ناقابل شکست 139 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر یہ مقام حاصل کیا۔

ان کی اننگز میں 9 چھکے شامل تھے اور یہ ان کے ون ڈے کیریئر کی ریکارڈ 55ویں سنچری تھی۔

کوہلی کے ریٹنگ پوائنٹس 796 ہیں جبکہ بھارتی کپتان شبمن گل 816 پوائنٹس کے ساتھ بدستور سرفہرست ہیں۔

نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل 794 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور روہت شرما 719 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

27 ستمبر کو مردوں کے ون ڈے کرکٹ میں ایک منفرد ریکارڈ بھی قائم ہوا جب ایک ہی دن چھ سنچریاں اسکور ہوئیں۔

جنوبی افریقا کے ٹیمبا باووما اور ڈیوڈ ملر، ویسٹ انڈیز کے جسٹن گریوز اور انگلینڈ کے ٹام بینٹن نے بھی تین ہندسوں کی اننگز کھیلیں۔

سری لنکا کے کوشال مینڈس 121 رنز کی بدولت تین درجے ترقی کرکے کیریئر کی بہترین ساتویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔

بولرز کی رینکنگ میں کیشو مہاراج تیسرے، کلدیپ یادیو پانچویں اور جوش ہیزل ووڈ دسویں نمبر پر آگئے ہیں۔