خبرملی ہے کہ کہیں مذاکرات ہورہے ہیں اس لئے اپنا اعلان مؤخر کررہا ہوں عمران خان

اہم اعلان کرنےجارہا تھا کہ خبرملی کہ حکومت سے مذاکرات ہورہے ہیں اورہم اپنے مشن کے قریب پہنچنےوالے ہیں،چیرمین پی ٹی آئی

جو مذاکرات ہورہے ہیں اس کےبعد اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا، عمران خان، فوٹو:ایکسپریس نیوز

تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے ایک بار پھر اپنا اہم اعلان موخر کرتے ہوئے کہا ہے کہ خبر ملی ہےکہ مذاکرات ہور ہے ہیں اور ہم اپنے مشن کے قریب پہنچنے والے ہیں۔


پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آج قوم جس طرح نکلی ہے اس نے پاکستان کو ہمیشہ کے لیے تبدیل کردیا ہے،پاکستان میں ہر شعبے میں مافیا بیٹھی ہے جو ملک کو آگے نہیں جانے دیتی، پاکستان ایک چھوٹے سے طبقے کے لیے رہ گیا ہے جہاں اچھی تعلیم،اچھے اسپتال،اچھی نوکریاں سب امیروں کے لیے ہیں یہاں طاقتور پیسے کے بل پر کوئی بھی ناجائز کام کرسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اپنے اثاثے ظاہر نہیں کرتے اور نہ ہی ٹیکس دیتے ہیں اب عوام بھی ٹیکس دینا بند کردیں۔

چیرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ میں اپنا اہم اعلان کرنے جارہا تھا کہ ایک خبر ملی ہے کہ حکومت سے مذاکرات ہورہے ہیں جس کےبعدایسا لگتا ہے کہ ہم اپنے مشن کے قریب پہنچنے والے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اب وہ مذاکرات کے ختم ہونے کے بعد اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
Load Next Story