عمران خان اور طاہرالقادری نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ثالثی قبول کرلی

عمران خان اور طاہرالقادری نے آرمی چیف کی ثالثی پر 24 گھنٹے کے لیے اپنا لائحہ عمل موخر کردیا

طاہرالقادری اور عمران خان نے اپنے کارکنان کو مزید 24 گھنٹے کے لیے دھرنے میں موجود رہنے کی ہدایت کردی، فوٹو:فائل

عمران خان اورطاہرالقادری نے کہا ہے کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے سیاسی بحران پر ثالثی کی پیش کش کی جسے انہوں نے قبول کرتے ہوئے اپنے آئندہ کا لائحہ عمل 24 گھنٹے کے لیے ملتوی کردیا جبکہ آئی ایس پی آر نے بھی تصدیق کی ہے کہ دونوں رہنما آرمی چیف سے اسلام آباد میں ملاقات کریں گے۔

ایکسپریس نیوز کے نمائندے احمد منصورنے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جانب سے موجودہ صورت حال میں اپنا کردار ادا کرنے کی خبر سب سے پہلے اپنے ناظرین تک پہنچائی جس میں ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نوازشریف نے تحریک انصاف اور عوامی تحریک سے مذاکرات کے لئے جنرل راحیل شریف سے ثالثی کا کردار ادا کرنے کا کہا ہے ۔


 

Load Next Story