ایشین گیمز کرکٹ فائنل: سوریا ونشی جلد آؤٹ، بھارت کی جارحانہ بیٹنگ جاری

پانچویں اوور میں ابھیشیک شرما اور شریاس ایئر کو مواقع بھی ملے جب صائم ایوب نے تین گیندوں پر دو کیچز ڈراپ کردیے


اسپورٹس ڈیسک October 03, 2026

ایشین گیمز کے مینز کرکٹ ایونٹ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نشین میں کھیلے جارہے میچ میں بھارت کے سوریا ونشی (15) اور سنجو سیمسن (2) جلد آؤٹ ہوگئے تاہم ایک اینڈ سے ابھیشیک شرما کی جارحانہ بیٹنگ جاری ہے۔

سوریا ونشی کو صائم ایوب نے قابو کیا جبکہ سنجو سیمسن احمد دانیال کا شکار بنے۔

پانچویں اوور میں ابھیشیک شرما اور شریاس ایئر کو مواقع بھی ملے جب صائم ایوب نے تین گیندوں پر دو کیچز ڈراپ کردیے۔

تاہم آٹھویں اوور میں ابھیشیک شرما 93 کے مجموعی اسکور پر 28 گیندوں پر 61 رنز بناکر اسٹمپڈ آؤٹ ہوگئے۔

بھارت نے ابتدائی 9 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 103 رنز بنالیے ہیں۔

واضح رہے کہ اس بڑے ٹاکرے کے ٹاس کے موقع پر بھارتی کپتان نے ایک مرتبہ پھر کھیل کو سیاست زدہ کرتے ہوئے پاکستانی کپتان سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا۔