گوگل میسجز نے یکم اکتوبر 2026 کو ایک نیا لانگ-پریس مینو متعارف کرا دیا ہے، جس کا مقصد صارفین کو ایپ استعمال مزید سہولت فراہم کرنا ہے۔
اس نئی اپڈیٹ میں زیادہ استعمال ہونے والے آپشنز سامنے رکھے گئے ہیں۔ یہ مینو لائٹ اور ڈارک، دونوں موڈز میں بہتر کام کرتا ہے اور لینڈ اسکیپ اسکرین پر بھی استعمال کرنا آسان بنا دیا گیا ہے۔
اس اپڈیٹ کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اب آپ کسی پورے میسج کو کاپی کرنے کے بجائے صرف میسج کے کسی ایک حصے کو سلیکٹ کرکے کاپی کر سکتے ہیں۔
میسج کو لانگ پریس کرنے پر ری مِکس (تصاویر کے لیے)، ریپلائی، فارورڈ، کاپی، اسٹار، ڈیلیٹ، سلیکٹ مور، انفو اور تصاویر کے لیے سیو جیسے آپشنز نظر آئیں گے۔
جب آپ میسج کے کسی حصے کو سلیکٹ کریں گے تو ایک اور مینو آئے گا جس میں کاپی، ٹرانسلیٹ، اور سلیکٹ آل کے آپشنز ہوں گے۔
اس کے علاوہ، جب آپ تازہ ترین میسج کو سلیکٹ کریں گے تو ایک خوبصورت اینیمیشن اور ہلکی سی وائبریشن ہوگی، اور وہ میسج اسکرین کے درمیان میں آ جائے گا تاکہ آپ کو واضح طور پر پتا چل سکے کہ کون سا میسج سلیکٹ ہوا ہے۔
اگر یہ نئے فیچرز ابھی آپ کے فون میں نظر نہیں آ رہے تو گوگل میسجز کو فورس اسٹاپ کرکے دوبارہ کھولیں۔