خیبرپختونخوا حکومت دہشتگردی کیخلاف تعاون کا یقین دلانے میں ناکام رہی، طلال چوہدری

 کے پی حکومت دہشتگردی کیخلاف اقدامات کیلئےتیار نہیں، کے پی حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہیں کرنا چاہتی


ویب ڈیسک October 04, 2026

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ کے پی حکومت دہشتگردی کیخلاف اقدامات کیلئےتیار نہیں، کے پی حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہیں کرنا چاہتی۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت دہشتگردی کیخلاف تعاون کا یقین دلانے میں ناکام رہی، باربار مسودہ خیبرپختونخوا کی قیادت کے کہنے پر تبدیل ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم تو مایوس ہوئے، پی ٹی آئی کی ٹیم بھی کے پی کی قیادت سے مایوس ہوئی، آئین میں بہت آپشن موجود ہیں، جو ہوگا آئین کے مطابق ہوگا۔