امریکی بولر علی خان کا خطرناک باؤنسر، گیند باؤنڈری کے پار

امپائر نے گیند کو وائیڈ قرار دیا جبکہ اس پر مزید چار بائی رنز بھی ملے


ویب ڈیسک October 05, 2026

وینکوور کے بی سی پلیس میں کھیلے گئے کینیڈا سُپر 60 کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب امریکا کے فاسٹ بولر علی خان کی گیند نے تجربہ کار بیٹر کیرون پولارڈ سمیت وکٹ کیپر اور تماشائیوں کو بھی حیران کردیا۔

علی خان نے پولارڈ کو ایک شارٹ گیند کرائی، جو غیر معمولی بلندی کے ساتھ بیٹر کے سر کے اوپر سے گزر گئی۔ گیند وکٹ کیپر کو بھی عبور کرتے ہوئے سیدھی باؤنڈری سے باہر جا پہنچی۔

گیند کو بلے سے چھوئے بغیر باؤنڈری پار جاتا دیکھ کر کئی تماشائیوں کو ابتدا میں لگا کہ پولارڈ کو چھ رنز مل گئے ہیں لیکن کرکٹ کے قوانین کے مطابق چھکا اسی وقت شمار ہوتا ہے جب گیند باؤنڈری پار کرنے سے قبل بلے سے ٹکرائے۔

https://x.com/jamilmusman_/status/2106890997250605477?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E2106890997250605477%7Ctwgr%5Eaf5ceff7541fa76a3667440ee03c286497514c17%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.freepressjournal.in%2Fsports%2Fcrickets-strangest-moment-ali-khans-bouncer-flies-over-kieron-pollard-wicketkeeper-before-producing-bizarre-result-video

امپائر نے گیند کو وائیڈ قرار دیا جبکہ اس پر مزید چار بائی رنز بھی ملے۔ یوں ایک ہی گیند پر بیٹنگ کرنے والی ٹیم کو مجموعی طور پر پانچ رنز حاصل ہوئے، حالانکہ گیند بلے کو چھوئے بغیر ہی کھیل سے باہر چلی گئی۔

بی سی پلیس کی مختصر باؤنڈری نے اس غیر معمولی واقعے کو مزید دلچسپ بنا دیا، جہاں گیند پہلے بیٹر اور پھر وکٹ کیپر کے اوپر سے گزری اور آخرکار باؤنڈری کے باہر جا گری۔