وسیم اکرم کی پہلی بار پنجابی میں کمنٹری کی ویڈیو وائرل

وسیم اکرم کی پنجابی کمنٹری نے نہ صرف شائقین کی توجہ حاصل کی بلکہ سوشل میڈیا پر بھی ان کے اس نئے انداز کو پسند کیا گیا


اسپورٹس ڈیسک October 07, 2026

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کینیڈا سپر 60 کے فائنل کے دوران پہلی مرتبہ پنجابی میں کمنٹری کرکے شائقین کو حیران کردیا۔

وینکوور میں کھیلے گئے فائنل کے موقع پر وسیم اکرم نے پریزینٹر اور کمنٹیٹر پرویز سندھو کے ساتھ کے کمنٹری باکس میں ذمہ داریاں نبھائیں۔

اس دوران سوئنگ کے سلطان نے اپنی پنجابی زبان میں کمنٹری کی صلاحیتیں آزمائیں اور میچ کے دلچسپ لمحات کو منفرد انداز میں بیان کیا۔

وسیم اکرم کی پنجابی کمنٹری نے نہ صرف شائقین کی توجہ حاصل کی بلکہ سوشل میڈیا پر بھی ان کے اس نئے انداز کو پسند کیا گیا۔

کرکٹ کے میدان میں اپنی باؤلنگ اور کمنٹری کے لیے مشہور وسیم اکرم نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ وہ کھیل کے ساتھ ساتھ زبان اور اندازِ بیان میں بھی خوب مہارت رکھتے ہیں۔