نانا پاٹیکر کی سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری رسومات ادا کر دی گئیں

نانا پاٹیکر 8 اکتوبر کو گوا میں اپنی رہائش گاہ پر انتقال کر گئے تھے۔


ویب ڈیسک October 09, 2026

بالی ووڈ کے سینئر اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر پونے میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 75 سالہ اداکار کی باڈی گوا سے پونے منتقل کی گئی، جہاں ان کی خواہش کے مطابق دونجے گاؤں میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر آخری رسومات ادا کی گئیں۔

اس موقع پر اداکار کی باڈی کو بھارتی پرچم میں لپیٹا گیا اور تین راؤنڈ فائر کر کے سرکاری سلامی پیش کی گئی۔ پھر نانا کے بیٹے ملہار پاٹیکر نے آخری رسومات کی ادائیگی کے دوران چتا کو آگ دی۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

تقریب میں فلمی شخصیات، سیاسی رہنماؤں، اہلِ خانہ اور ہزاروں مداحوں نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ نانا پاٹیکر 8 اکتوبر کو گوا میں اپنی رہائش گاہ پر انتقال کر گئے تھے۔