سلمان خان نے اپنا یوٹیوب چینل لانچ کر دیا، پہلے ہی دن ہزاروں سبسکرائبرز

انہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ابتدا سے شروع کرتے ہیں


ویب ڈیسک October 10, 2026

بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے سوشل میڈیا کی دنیا میں ایک اور قدم بڑھاتے ہوئے اپنا آفیشل یوٹیوب چینل لانچ کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 60 سالہ اداکار نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے یوٹیوب چینل کا اعلان کیا۔

انہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ابتدا سے شروع کرتے ہیں، یہ میرا آفیشل یوٹیوب چینل ہے، جہاں اے سے زیڈ تک سب کچھ ملے گا۔

اداکار کے نئے چینل کو مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی اور محض 11 گھنٹوں میں سبسکرائبرز کی تعداد 32 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

رپورٹس کے مطابق چینل پر ابتدائی طور پر 10 شارٹس اپ لوڈ کی گئی ہیں جبکہ انہوں نے ابھی واضح نہیں کیا کہ وہ مستقبل میں اپنے چینل پر کس نوعیت کا کانٹنٹ شیئر کریں گے۔