دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر سیریز جیت لی

سری لنکا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے  پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹون کے نقصان پر 215 رنز اسکور کیے


ویب ڈیسک October 11, 2026

پاکستان نے سری لنکا کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 82 رنز سے شکست دے کر سیریز جیت لی۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کی ٹیم 216 رنز کے تعاقب کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنا سکی۔

مہمان ٹیم کی جانب سے مہیش ٹھیکشانا ناٹ آؤٹ  32 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ دیگر بلے بازوں میں چمندو وکرماسِنگھے 29، کمنڈو مینڈس 23، سِنیتھ جایا وردنا 22، داسن شناکا 9، کپتان کوشل مینڈس 9، لہیرو اُڈارا 5  اور ساہان آرکاچگے 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے محمد عمرا نے 3 اور سلمان مرزا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ صائم ایوب اور شاداب خان نے 1، 1 کھلاڑی آؤٹ کیا۔

اس سے قبل سری لنکا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے  پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹون کے نقصان پر 215 رنز اسکور کیے۔

میزبان ٹیم کی جانب سے معاذ صداقت 96 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان صاحبزادہ فرحان 73اور فخر زمان 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

حسن نواز 19 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

سری لنکا کی جانب سے داسن شناکا ، ایشان ملنگا اور مہیش ٹھیکشانا نے 1، 1 کھلاڑی آؤٹ کیا۔