کرینہ اور ارجن رامپال کی پرفارمنس نے’’ہیروئن‘‘ کو یادگار بنا دیا پہلے ہفتے 25 کروڑ کما لئے
مدھر بھنڈارکر کی اس 20 کروڑ والے بجٹ کی فلم کو آغاز پر ہی اچھا رسپانس ملا، ارجن، کرینہ کی جوڑی’’ فٹ‘‘ ہے
بھارتی اسٹار ارجن رام پال کی کرینہ کپور کے ساتھ نئی فلم ''ہیروئن ''نے دھوم مچادی ہے۔
بالی وڈ اداکار کی پرفارمنس کو شائقین نے پسند کیا ہے ۔فلمی حلقوں کا کہنا ہے کہ ارجن رامپال نے یادگار کردار نبھایا ہے ۔کرینہ اور ارجن کی جوڑی فٹ ہے ۔
مدھر بھنڈارکر کی اس 20کروڑ والے بجٹ کی فلم نے پہلے ہی ہفتے میں 25کروڑ کمالیے ہیں ۔اداکارہ کرینہ کپور کی گیت پر پرفارمنس کو بہت پسند کیا جارہا ہے ۔فلم کا آغاز اچھا جارہا ہے ،بھارت سمیت بیرون ممالک اچھا رسپانس ہے ۔
ادھر ارجن رامپال نے کہا ہے کہ ہیرو بننے کی کبھی خواہش نہیں رہی ' اپنے کیرئیر میں زیادہ تر ایسی فلمیں کی ہیں جن میں ایک سے زائد ہیرو شامل تھے' معیاری فلمیں اور اچھے کردار اس کی ترجیح ہوں گے۔
ان دنوں ارجن ایک معروف ماڈل تھا اور بالی وڈ میں داخل ہونے کے لیے کوششیں کررہا تھا۔تین برس کی پیہم کوششوں کے بعد بالآخر وہ ڈائریکٹر راجیو راج کی فلم ''پیار، عشق اور محبت'' کے مرکزی کرداروں میں جگہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ پہلی فلم سے لے کر گذشتہ برس ریلیز ہونے والی ''را۔ ون'' تک انھوں نے ہمیشہ منفرد کرداروں کو ترجیح دی ہے۔
ہر فلم میں ارجن کی خوب صورت پرفارمنس اس کے کیرئیر کو مضبوط سے مضبوط تر کرنے کا سبب بنی اور وقت کے ساتھ ساتھ وہ ایک پختہ اداکار میں ڈھلتا چلا گیا۔ گذشتہ ہفتے فلم ''ہیروئن'' میں کرینہ کپور کے مقابل اداکاری بہت پسند کی جارہی ہے۔
رواں برس ارجن کی مزید دو فلمیں نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی جن میں ڈائریکٹر پرکاش جھا کی چکر ویو اور سدھیرمشرا کی انکار شامل ہیں۔ارجن رام پال نے اپنے کیریر میں زیادہ تر ایسی فلمیں کی ہیں جن میں ایک سے زائد ہیرو شامل تھے۔ پرکاش جھا کی چکرویو میں وہ کئی برس کے بعد سولو ہیرو کی حیثیت سے رول کررہا ہے۔