نیلم منیر نے بیٹے کی پیدائش کی تصدیق کر دی، پہلی تصویر اور نام بھی سامنے آگیا

نیلم منیر نومبر 2024 میں محمد راشد سے شادی کے بعد دبئی منتقل ہو گئی تھیں۔


ویب ڈیسک October 12, 2026

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر نے اپنے پہلے بچے کی پیدائش کی تصدیق کرتے ہوئے بیٹے کی تصویر اور نام مداحوں کے ساتھ شیئر کر دیا۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر اسپتال سے ایک خوبصورت تصویر شیئر کی، جس میں وہ اپنے نومولود بیٹے کو گود میں لیے دکھائی دے رہی ہیں۔

نیلم منیر نے اپنے بیٹے کا نام محمد حمدان رکھا ہے۔

تصویر کے ساتھ اداکارہ نے جذباتی پیغام لکھا کہ وہ لمحہ آگیا جب وہ کسی کی پوری دنیا بن گئیں۔ انہوں نے بیٹے کو اپنی دعاؤں کی قبولیت اور زندگی کی سب سے بڑی نعمت قرار دیتے ہوئے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔

واضح رہے کہ نیلم منیر نومبر 2024 میں محمد راشد سے شادی کے بعد دبئی منتقل ہو گئی تھیں۔