ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو جیت کے لیے 169 رنز کا ہدف دے دیا۔
راولپنڈی میں جاری میچ میں سری لنکا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز اسکورکیے۔
قومی ٹیم کی جانب سے کپتان صاحبزادہ فرحان 76 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ عرفات منہاس 34 کے اسکور پر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
دیگر بلے بازوں میکں حسن نواز 16، عبدالصمد 15، فخر زمان 12، محمد عمران 6، خواجہ نافع 3 جبکہ معاذ صداقت اور رضا اللہ 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
مہمان ٹیم کی جانب سے داسُن شناکا نے 3، ایشان ملنگا اور نوان تھسارا نے 2، 2 کھلاڑی آؤٹ کیے۔ وِجایاکانت ویاس کانت نے 1 وکٹ حاصل کی۔
پاکستان کو تین میچز کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔