قابض طالبان رجیم کی افغانستان میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر جینوسائیڈ واچ کی چشم کشا رپورٹ سامنے آگئی۔
طالبان رجیم کی جابرانہ پالیسیوں نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے اور عوام کے بنیادی حقوق سلب کر لیے گئے ہیں۔
جینوسائیڈ واچ کی نئی رپورٹ کے مطابق طالبان نے تمام سیاسی اور شہری حقوق ختم ،ادارے تحلیل اور اسلامی قوانین کی من مانی تشریح نافذ کردی ہے۔ طالبان رجیم میں صحافیوں، شہریوں اورسابق سرکاری ملازمین کومن مانی گرفتاریوں اور سخت سزاؤں کا سامنا ہے ۔
رپورٹ کے مطابق رواں سال کے پہلے6ماہ میں طالبان رجیم نے449 سے زائد افراد کوجسمانی سزائیں دیں جبکہ777 زائد افراد کوغیرقانونی طورپرگرفتارکیا گیا۔
انسانی حقوق کے ماہرین کے مطابق دہشتگردوں کی پشت پناہی کرنے والی ناجائز طالبان رجیم عوام کے بنیادی حقوق، آزادی اور معاشی خودمختاری بھی چھین رہی ہے۔