وقت کے ساتھ ہمارے ہاں کام میں تبدیلی رونما ہوئی ہے جاوید اختر

انڈین فلموں کی کامیابی میں فلم کی اسٹوری کے ساتھ گانوں کا بھی اہم کردار ہوتا ہے، جاوید اختر

پاکستان میں مہدی حسن، میڈم نور جہاں، نصرت جی، راحت فتح علی خان اور سجاد علی جیسے لوگ پیدا ہوئے، جاوید اختر فوٹو: فائل

معروف بھارتی شاعر جاوید اختر نے کہا ہے کہ میں ماضی کے جھرنکوں میں ضرور جھانکتا رہتا ہوں مگر وقت کے ساتھ اپنے کام میں جدت لانے کی کوشش کرتا ہوں تاکہ عوام کو میرا کام منفرد لگے اور پسند آئے۔


انڈین فلموں کی کامیابی میں فلم کی اسٹوری کے ساتھ گانوں کا بھی اہم کردار ہوتا ہے، مدن موہن، لکشمی کانتھ پیارے لال، آرڈی برمن، لالیا راجہ کی بنائی ہوئی دھنیں ہمیشہ کانوں میں رس گھولتی ہیں۔ وقت کے ساتھ ہمارے ہاں کام میں تبدیلی رونما ہوئی ہے، اے آر رحمان، متھن، انکت تیواری، روی جیسے نئے لوگ انڈسٹری کے لیے معیاری کام کررہے ہیں، میں ہمیشہ اپنے کام سے لطف اندوز ہوتا ہوں۔

ایک سوال کے جواب میں بھارتی شاعر جاوید کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مہدی حسن، میڈم نور جہاں، نصرت جی، راحت فتح علی خان اور سجاد علی جیسے لوگ پیدا ہوئے، یہ بہت عظیم لوگ ہیں جب بھی کبھی مہدی حسن کو سنتا ہوں تو ایسا لگتا ہے کہ ابھی بھی تشنگی باقی رہ گئی ہے۔
Load Next Story