ورلڈکپ کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیم کا کمبی نیشن تیار کیا جا رہا ہے: فخر زمان

فخر زمان نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس میں اپنے خیالات کا اظہار کیا


ذوالفقار بیگ October 16, 2026
(تصویر: پی سی بی)

قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز فخر زمان کا کہنا ہے کہ وائٹ بال کرکٹ میں کافی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ ورلڈکپ کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیم کا کمبی نیشن تیار کیا جا رہا ہے۔

بائیں ہاتھ کے بیٹر نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں نے حال ہی میں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلی ہے۔ ریڈ بال کرکٹ کھیلنے سے ون ڈے کرکٹ آسان لگنے لگتی ہے۔

انہو نے کہا کہ ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ میں واضح فرق ہوتا ہے۔ انہوں نے حال ہی میں فرسٹ کلاس کرکٹ میں ڈیڑھ سو اوورز فیلڈنگ بھی کی ہے۔ فرسٹ کلاس کرکٹ سے کھلاڑی ذہنی اور جسمانی طور پر مضبوط ہوتے ہیں۔

فخر زمان کا کہنا تھا کہ کھلاڑی پرفارم کرے تو شائقین تعریف بھی کرتے ہیں۔ ہر کھلاڑی پرفارم کرنا چاہتا ہے لیکن ہر روز اچھی پرفارمنس نہیں ہوتی۔

میگا ایونٹ سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے ذہنوں میں یہ بات ہے کہ کئی سال سے کوئی بڑا ٹورنامنٹ نہیں جیت سکے۔ ہم فائنل اور سیمی فائنل تک پہنچے ہیں، اب نظریں ورلڈکپ پر مرکوز ہیں۔

فخر زمان نے کہا کہ ٹیم میں کئی پلانز پر بات چیت ہوئی ہے، چند پلانز سب کو نہیں بتا سکتا۔ ورلڈکپ کی تیاریاں جاری ہیں، ٹرائی سیریز ٹیم کمبی نیشن بنانے میں مددگار ثابت ہوگی۔