حرا مانی کا نیا بولڈ انداز تنقید کی زد میں، سوشل میڈیا صارفین برہم

سوشل میڈیا پر تصاویر سامنے آتے ہی بعض صارفین نے ان کے لباس اور انداز کو تنقید کا نشانہ بنایا


ویب ڈیسک October 17, 2026

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی ایک بار پھر اپنے لباس اور نئے ہیئر اسٹائل کے باعث سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا نشانہ بن گئیں۔

اداکارہ ان دنوں کینیڈا میں موجود ہیں جہاں وہ مختلف تقریبات اور مداحوں سے ملاقات کے پروگراموں میں شرکت کر رہی ہیں۔

حال ہی میں حرا مانی نے ٹورنٹو میں ایک فوڈ شاپ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی، جہاں ان کا بدلا ہوا انداز سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا۔

تقریب میں اداکارہ سیاہ رنگ کے بغیر آستینوں والے لمبے لباس میں نظر آئیں، جبکہ انہوں نے اپنے لمبے بال کٹوا کر مختصر بوب ہیئر اسٹائل بھی اپنایا۔

https://www.instagram.com/reel/DehNpclRGTM/?utm_source=ig_web_copy_link&rpxt=NTc4MTIwNjQ2YQ==

سوشل میڈیا پر تصاویر سامنے آتے ہی بعض صارفین نے ان کے لباس اور انداز کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

ایک صارف نے سوال اٹھایا کہ اداکارہ نے ایسا لباس کیوں منتخب کیا، جبکہ دوسرے نے ان کے نئے ہیئر اسٹائل پر ناپسندیدگی ظاہر کی۔

کچھ صارفین نے حرا مانی کے انداز کا موازنہ اداکارہ ہانیہ عامر سے بھی کیا۔