عمران عباس نے اداکاری کیوں چھوڑی؟ وجہ سامنے آگئی

دوسروں کے لیے ایسے کام کرنا چاہتا ہوں جو آخرت میں میرے لیے فائدہ مند ثابت ہوں، عمران عباس


ویب ڈیسک October 17, 2026

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے ٹیلی ویژن ڈراموں سے کنارہ کشی اختیار کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے اپنے نئے کاروبار سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔

حال ہی میں اداکار نے مشی خان کے مارننگ شو میں ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اب ٹی وی ڈراموں میں کام نہیں کر رہے اور اپنی توجہ دوسرے شعبوں پر مرکوز کر چکے ہیں۔

عمران عباس نے بتایا کہ وہ پیشے کے اعتبار سے آرکیٹیکٹ بھی ہیں اور اب رئیل اسٹیٹ کے کاروبار سے وابستہ ہو گئے ہیں۔

اداکار کے مطابق وہ اسلام آباد ایئرپورٹ کے قریب ممتاز سٹی میں 12 منزلہ عمارت ’ایری‘ تعمیر کر رہے ہیں، جس کی تکمیل میں تقریباً ڈھائی سال لگیں گے۔

عمران عباس نے مزید کہا کہ ان کے والدین انتقال کر چکے ہیں اور ان کی کوئی اولاد نہیں، اس لیے وہ فلاحی سرگرمیوں میں بھی حصہ لے رہے ہیں۔

اداکار کے مطابق وہ دوسروں کے لیے ایسے کام کرنا چاہتے ہیں جو آخرت میں ان کے لیے فائدہ مند ثابت ہوں۔

https://youtu.be/uksyoQJY92A?si=CcHA6FM406uLvyqY