اتسیا کی ہیٹ ٹرک بھی زمبابوین قسمت نہ بدل پائی
جنوبی افریقہ 61 رنز سے کامیاب، ڈی کاک اور ہاشم آملا نے نصف سنچریاں بنائیں
ٹرائنگولر سیریز میں پراسپر اتسیاکی ہیٹ ٹرک بھی زمبابوین قسمت نہ بدل پائی، جنوبی افریقہ نے 61 رنز سے کامیابی حاصل کر لی۔
ڈی کاک اور ہاشم آملا نے نصف سنچریاں بنائیں، فتح کیلیے 232 رنز کا تعاقب کرنے والی میزبان ٹیم 170 پر ہمت ہار گئی، ریان میکلیرین اورڈیل اسٹین نے 3، 3 وکٹیں لیں۔ تفصیلات کے مطابق زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا، پروٹیز 49.5 اوورز میں 231 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، مہمان ٹیم نے ابتدائی 25 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 142 رنز بنائے، تاہم اس کے بعد آف اسپنر پراسپراتسیا کا جادو چل گیا، انھوں نے ہاشم آملا (66) کو وکٹ کیپر ٹیلر کی مدد سے پویلین چلتا کردیا۔
اتسیا نے اپنے اگلے اوور میں کوئنٹن ڈی کاک ( 76) کے بعد ریلی روسیو اور ڈیوڈ ملرکوٹھکانے لگاکر ہیٹ ٹرک مکمل کی، جین پال ڈومنی (2) کو اتسیا نے اپنا پانچواں شکار بنایا، اس مرحلے پرجنوبی افریقہ کی پانچ وکٹیں 39 بالز پر 13رنزکے اضافے سے گر چکی تھیں، دوسرے اسپنر جون این یامبو نے فاف ڈوپلیسی (15)، ریان میکلیرین ( 6) اور ڈیل اسٹین ( 10) کو زیر کیا، آرون فانگیسو 13 اورعمران طاہر 23 ناٹ آؤٹ کے درمیان اختتامی وکٹ کیلیے36 رنزکی شراکت بنی۔
اتسیا نے 36 رنز کے عوض5 وکٹوں کی کیریئر بیسٹ پرفارمنس دکھائی، این یامبو نے 3 اورٹینڈائی چتارا نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین چلتا کیا۔ زمبابوے کی ٹیم 38.3 اوورز میں 170 رنز پرہمت ہارگئی، سین ولیمز 46، سکندر رضا 35، ہیملٹن مساکیڈزا 25، ایلٹن چگمبرا 22 اورمیلکولم ویلر 20 رنزبناکرمیدان بدر ہوئے، سین ولیمز اور میلکولم کے درمیان پانچویں وکٹ کیلیے 46 رنزکی پارٹنرشپ بنی،میزبان ٹیم کی اختتامی 4 وکٹیں 17 رنز کے اضافے سے گریں، ڈیل اسٹین اور ریان میکلیرین نے 3،3 جبکہ فانگیسو نے 2 وکٹیں لیں۔