اتسیا ون ڈے میں ہیٹ ٹرک کرنے والے دوسرے زمبابوین بولر
اتسیا نے جنوبی افریقہ کے خلاف 36 رنز کے عوض 5 وکٹیں لے کر کیریئر کی بیسٹ پرفارمنس بھی پیش کی
پراسپر اتسیا ون ڈے انٹرنیشنل میں ہیٹ ٹرک کرنے والے دوسرے زمبابوین بولر بن گئے۔
انھوں نے یہ کارنامہ جنوبی افریقہ کیخلاف ٹرائنگولر سیریز کے میچ میں انجام دیا، اتسیا نے مسلسل تین گیندوں پر کوئنٹن ڈی کاک، ریلی روسو اور ڈیوڈ ملر کو شکار بنایا، اس کارنامے کے ساتھ ہی انھوں نے 36 رنز کے عوض 5 وکٹیں لے کر کیریئر کی بیسٹ پرفارمنس بھی پیش کی۔
ان سے قبل ایڈو برانڈس نے اسی مقام پر انگلینڈ کیخلاف 1997 میں ہیٹ ٹرک بنائی تھی، انھوں نے نک نائٹ، جان کرولی اور ناصر حسین کو پویلین چلتا کیا تھا، ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے پہلی ہیٹ ٹرک سابق پاکستانی پیسر جلال الدین نے حیدرآباد میں آسٹریلیا کیخلاف 1982 میں کی تھی۔