سہ ملکی سیریز: پاکستان ٹیم راولپنڈی سے لاہور پہنچ گئی

پاکستان نے راولپنڈی میں کھیلے گئے سیریز کے دونوں میچز میں واضح مارجن سے فتح حاصل کی


ویب ڈیسک October 21, 2026
(فوٹو: فائل)

پاکستان مینز کرکٹ ٹیم سہ ملکی سیریز میں اپنے باقی میچز کے لیے راولپنڈی سے لاہور پہنچ گئی۔ قومی کرکٹ ٹیم کل مکمل آرام کرے گی۔

پاکستان نے راولپنڈی میں کھیلے گئے تین ملکی سیریز کے دونوں میچز شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوے نام اپنے کیے۔

پاکستان نے پہلے میچ میں سری لنکا کو 37 رنز سے دوسرے میچ میں انگلینڈ کو 87 رنز سے شکست دی۔

تین ملکی سیریز کا تیسرا میچ جمعرات کو انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان تین ملکی سیریز کے چوتھے میچ میں انگلینڈ کا سامنا کرے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ اتوار 25 اکتوبر کو قدافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔