پوشاک ہے کہ حسیں ادا کوئی

قمیص اور کرتی کے ساتھ جینز اور ٹراؤزر شخصیت کو دل کشی اور اسمارٹنس بھی دیتے ہیں اور آرام اور چستی کا احساس بھی۔

شادی بیاہ کی تقریبات ہوں یا کالج اور یونیورسٹیاں، ہر جگہ لڑکیاں جینز زیب تن کیے دکھائی دیتی ہیں۔ ماڈل: افرا۔ فوٹو: ایکسپریس

لاہور:
آج کل شادی بیاہ کی تقریبات ہوں یا کالج اور یونیورسٹیاں، ہر جگہ لڑکیاں جینز زیب تن کیے دکھائی دیتی ہیں۔ہلکے اور شوخ رنگوں میں بنی قمیصوں سے ایک طرف اپنی روایات سے وابستگی ظاہر ہوتی ہے ، جب کہ دوسری طرف جینز کی پینٹ عصری رواج سے جوڑتی ہے۔ یوں جدید اور قدیم کا حسین امتزاج سامنے آتا ہے۔




ایکسپریس سنڈے میگزین کے لیے کیے جانے والے فوٹوشوٹ میں اس بار ایسے ہی ملبوسات کی عکاسی کی جا رہی ہے، جو موسم اور تقریبات کی مناسبت سے شخصیت کو پرکشش بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ہمیشہ انہی ملبوسات کا انتخاب کیا جانا چاہیے جو آرام دہ ہونے کے ساتھ ساتھ شخصیت کو پُرکشش بنا سکیں۔



دیدہ زیب قمیص اور کرتی کے ساتھ جینز اور ٹراؤزر شخصیت کو دل کشی اور اسمارٹنس بھی دیتے ہیں اور آرام اور چستی کا احساس بھی۔
Load Next Story