برطانیہ میں گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے، ملک میں معیاری وقت بحال

برطانیہ میں گھڑیاں 28 مارچ 2027 کو دوبارہ ایک گھنٹہ آگے کی جائیں گی


ویب ڈیسک October 25, 2026

برطانیہ میں گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے، ملک میں معیاری وقت بحال

برطانیہ میں آج 25 اکتوبر 2026 کو برٹش سمر ٹائم ختم ہوگیا اور گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کردی گئیں۔ رات 2 بجے گھڑیوں کو دوبارہ 1 بجے کیا گیا، جس کے بعد ملک دوبارہ گرین وچ مین ٹائم پر آگیا۔

برطانوی حکومت کے مطابق ہر سال مارچ کے آخری اتوار کو گھڑیاں ایک گھنٹہ آگے جبکہ اکتوبر کے آخری اتوار کو ایک گھنٹہ پیچھے کی جاتی ہیں۔

اس تبدیلی کا مطلب ہے کہ برطانیہ میں شہریوں کو اتوار کے روز ایک اضافی گھنٹہ ملا، تاہم اس کے ساتھ شامیں بھی پہلے تاریک ہونا شروع ہوجائیں گی، جبکہ صبح کے اوقات میں روشنی نسبتاً جلد نمودار ہوگی۔

موبائل فون، کمپیوٹر اور دیگر انٹرنیٹ سے منسلک بیشتر آلات وقت خودکار طور پر تبدیل کرلیتے ہیں، تاہم روایتی گھڑیوں، بعض گاڑیوں اور گھریلو آلات کی گھڑیاں دستی طور پر درست کرنا پڑتی ہیں۔ 

برطانیہ میں گھڑیاں 28 مارچ 2027 کو دوبارہ ایک گھنٹہ آگے کی جائیں گی، جس کے ساتھ برٹش سمر ٹائم دوبارہ شروع ہوگا۔