درِفشاں سلیم اور ماورا حسین کے فیشن شو میں پہنے گئے لہنگے میں حیران کن مماثلت، تصاویر وائرل

اسی فیشن برانڈ نے 2024 میں ماورا حسین کو بھی شو اسٹاپر کے طور پر تقریباً ایسا ہی لباس پہنایا تھا۔


ویب ڈیسک October 26, 2026

پاکستان کی معروف اداکارہ درِفشاں سلیم فیشن شو میں پہنے گئے لباس کے باعث سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئیں۔

اداکارہ نے حال ہی میں لام فیشن ویک میں معروف فیشن برانڈ ’میہا آفیشل‘ کی شو اسٹاپر کے طور پر ریمپ پر واک کی۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

اس موقع پر درِفشاں سلیم نے پیچ کلر کا خوبصورت لہنگا پہنا، تاہم ان کا لباس دیکھتے ہی سوشل میڈیا صارفین کو اداکارہ ماورا حسین کی یاد آگئی۔

Auto Draft

دراصل اسی فیشن برانڈ نے 2024 میں ماورا حسین کو بھی شو اسٹاپر کے طور پر تقریباً ایسا ہی لباس پہنایا تھا۔

دونوں اداکاراؤں کے ملبوسات میں نمایاں مماثلت سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر موازنہ شروع ہو گیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ دونوں اداکارائیں اس لباس میں بے حد خوبصورت لگ رہی ہیں جبکہ دوسرے صارف نے سوال اٹھایا کہ درِفشاں جیسی مقبول اداکارہ کے لیے نیا لباس کیوں تیار نہیں کیا گیا؟

Durefishan Saleem Repeats Mawra Hocane’s Outfit On RampDurefishan Saleem Repeats Mawra Hocane’s Outfit On RampDurefishan Saleem Repeats Mawra Hocane’s Outfit On RampDurefishan Saleem Repeats Mawra Hocane’s Outfit On Ramp