ٹائیگر شروف فائرنگ کیس میں نیا موڑ؛ بشنوئی گینگ کا اصل ہدف عامر خان تھے

ملزمان نے تقریباً ایک ماہ ممبئی میں قیام کے دوران عامر خان کی رہائش گاہ کے اطراف کم از کم تین مرتبہ نگرانی کی


ویب ڈیسک October 26, 2026

بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شروف پر فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ مبینہ حملہ آوروں کا اصل ہدف اداکار عامر خان تھے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی پولیس کے تفتیشی ذرائع نے بتایا کہ لارنس بشنوئی گینگ سے مبینہ تعلق رکھنے والے حملہ آوروں کو ابتدائی طور پر عامر خان کو نشانہ بنانے کی ہدایت دی گئی تھی۔

Tiger Shroff Praised as Real-Life Hero for Rescuing Injured Driver After  Mumbai Shooting

ملزمان نے تقریباً ایک ماہ ممبئی میں قیام کے دوران عامر خان کی رہائش گاہ کے اطراف کم از کم تین مرتبہ نگرانی کی، تاہم اداکار کی شوٹنگ میں مصروفیات اور گھر سے کم نکلنے کے باعث وہ اپنے منصوبے میں کامیاب نہ ہو سکے۔

Tiger Shroff

بعدازاں ملزمان نے ٹائیگر شروف کو نشانہ بنانے کا فیصلہ کیا کیونکہ وہ اکثر اتوار کو جوہو کے ایک پارک میں فٹبال کھیلنے آتے تھے۔

پولیس ذرائع کے مطابق عامر خان کو رواں سال جولائی میں مبینہ طور پر بشنوئی گینگ کی جانب سے دھمکیاں بھی موصول ہوئی تھیں۔