اسلام آباد:
اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد نے نیب کے سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر ضیاء اللہ خان طورو کی ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ کردی۔ جعلی ڈگری و کرپشن کے الزام میں ضیاء اللہ خان طورو کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا۔
خصوصی جج سینٹرل اینٹی کرپشن کورٹ ہمایوں دلاور نے ملزم کی ضمانت کی درخواست مسترد کی۔ ملزم ضیاء اللہ خان طورو کے خلاف ایف آئی اےاینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد میں کیس درج ہے۔
ضیاء اللہ خان پر عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھانے اور دھوکہ دہی کا الزام ہے۔ ملزم کے خلاف دھوکہ دہی، جعل سازی اور کرپشن ایکٹ کی سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔