سہ ملکی سیریز: سری لنکا کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری

پاکستان پہلے ہی سہ فریقی سیریز کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکا ہے


اسپورٹس ڈیسک October 27, 2026

سہ ملکی سیریز کے پانچویں میچ میں سری لنکا نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکن کپتان نے کہا کہ رات میں اوس پڑنے کی وجہ سے پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستانی کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ وہ بھی پہلے بولنگ کرنا چاہتے تھے، کوشش کریں گے کہ 300 رنز کا ہدف دیں۔

انگلینڈ کے خلاف ون ڈے کی تاریخ کا دوسرا بڑا ہدف حاصل کرنے والی سری لنکن ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ ناقابل شکست پاکستان ٹیم دو تبدیلیوں کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

قومی ٹیم میں صائم ایوب اور رضا اللہ کی جگہ معاذ صداقت اور نسیم شاہ کو شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان پہلے ہی سہ فریقی سیریز کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکا ہے۔