آپریشن ضرب عضب کے دوران تازہ کارروائی میں 32 دہشت گرد ہلاک آئی ایس پی آر

دیگر کارروائیوں میں بارود سے بھری 23 گاڑیاں برآمد ہوئیں اور اسلحہ کے 4 بڑے ذخائر کو بھی تباہ کیا گیا، آئی ایس پی آر

بنگی دار میں گن شپ ہیلی کاپٹروں نے بمباری کی جس میں دہشت گردوں کے تین ٹھکانے تباہ ہوگئے، ترجمان پاک فوج پی آر، فوٹو: فائل

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ''ضرب عضب'' میں تازہ کارروائیوں کے دوران 32 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔


آئی ایس پی آر کےمطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ''ضرب عضب'' کامیابی سے جاری ہے جس میں پاک فوج کی تازہ کارروائیوں میں 32 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے بنگی دار میں گن شپ ہیلی کاپٹروں نے بمباری کی جس میں دہشت گردوں کے 3 ٹھکانے تباہ ہوگئے جبکہ دیگر کارروائیوں میں بارود سے بھری 23 گاڑیاں برآمد ہوئیں اور اسلحہ کے 4 بڑے ذخائر کو بھی تباہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ آپریشن کے نتیجے میں اب تک سیکڑوں دہشت گرد مارے جاچکے ہیں جن میں بڑی تعداد غیر ملکی دہشت گردوں کی بھی شامل ہے جبکہ اس دوران بارود بنانے والی فیکٹریاں بھی پکڑی گئی ہیں اور پاک فوج نے وزیرستان کے کئی علاقوں کو دہشت گردوں سے مکمل طور پر خالی کراکر ان کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔
Load Next Story

@media only screen and (min-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } } @media only screen and (max-width: 600px) { .sidebar-social-icons.widget-spacing { display: none; } }