لاہور میں انسانیت سوز واقعہ: سگی بہن کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا بھائی گرفتار

ملزم سگی بہن کو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، خاتون کی 4 سال قبل شادی ہوئی، سسرال جا کر بھی زیادتی کےلیے اکساتا رہا


سید مشرف شاہ October 29, 2026
فوٹو: فائل

لاہور گجر پورہ میں کم عمر لڑکی سے مبینہ زیادتی کے معاملے میں سگا بھائی گرفتار کرلیا گیا۔

گجر پورہ پولیس نے 15 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کے الزام میں سگے بھائی کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم محمد عمر کے خلاف متاثرہ لڑکی کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا گیا، متاثرہ لڑکی نے اپنے بھائی پر مبینہ زیادتی کا الزام عائد کیا

مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ متاثرہ لڑکی نے واقعے سے متعلق اہل خانہ کو آگاہ کرنے کا بھی دعویٰ کیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا، مزید تفتیش جاری ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم کی شکایات پر فوری قانونی کارروائی یقینی بنائی جا رہی ہے، واقعے کی تمام پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے اور شواہد کی بنیاد پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ملزم علی حسنین شادی سے پہلے اپنی سگی بہن کو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، خاتون کی 4 سال قبل شادی ہوئی تھی ملزم وہاں بھی پیچھے جاتا رہا، ملزم علی حسنین خاتون کے سسرال جا کر بھی زیادتی کے لئے اکساتا رہا۔

خاتون نے والدہ کو بتایا والدہ نے علی حسنین کو مارا سمجھایا پر وہ باز نہ آیا، علی حسنین نے سگی بہن کو پھر زیادتی کا نشانہ بنایا جس پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

سبزہ زار پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کے لئے انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا، ایس پی اقبال ٹاؤن سدرہ خان نے کہا کہ خواتین سے زیادتی کرنے والے اوباش جیلوں میں جائیں گے۔