ڈاکوئوں کا نجی بینک پر دھاوا 14 لاکھ روپے لوٹ لیے
بینک الحبیب میں 8 ملزمان نے گارڈز ، کھاتے داروں اور بینک کا عملہ یرغمال بنالیاتھا
میٹروپولیٹن شہر کراچی میں مسلسل دوسرے روز بھی ڈاکو بینک کا صفایا کرگئے ۔
منگل کو ڈاکوئوں نے پرانی سبزی منڈی کے قریب واقع بینک کو نشانہ بنایا ۔
ڈاکو 7 منٹ میں بینک سے مجموعی طور پر ساڑھے 14 لاکھ روپے لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے ، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج محفوظ اور ملزمان کو شناخت کیا جاسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیو ٹائون تھانے کی حدود پرانی سبزی منڈی کے قریب واقع بینک الحبیب کی الہلال سوسائٹی برانچ سے نامعلوم ملزمان بینک سے ساڑھے 14 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے ۔
نیو ٹائون پولیس کے مطابق منگل کی دوپہر 12 بج کر 30 منٹ پر بینک الحبیب میں 8 ملزمان داخل ہوئے اور اسلحے کے زور پر دونوں گارڈز ، کھاتے داروں اور بینک کے عملے کو یرغمال بنالیا، ملزمان نے اطمینان سے کیش کائونٹر پر موجود 12 لاکھ 25 ہزار 670 روپے نقد ، 2 ہزار امریکی ڈالر اور 44 ہزار 800 روپے مالیت کے پرائز بانڈ لوٹے ، تمام ملزمان مسلح تھے ۔
ملزمان 7 منٹ تک بینک میں موجود رہے،ایک ملزم اپنی شناخت چھپانے کی غرض سے ہیلمٹ بھی پہنا ہوا تھا جبکہ دیگر ملزمان پینٹ شرٹ اور شلوار قمیص میں ملبوس تھے ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج محفوظ ہے جس میں ملزمان کو شناخت کیا جاسکتا ہے ، پولیس نے واقعے کا مقدمہ منیجر محمد فاروق کی مدعیت میں درج کرکے تحقیقات اورسیکیورٹی گارڈز کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔