پاکستان کرکٹ ٹیم پر ٹرائی نیشن سیریز کے فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد

شاہین شاہ آفریدی نے سلو اوور ریٹ کی غلطی تسلیم کرتے ہوئے جرمانے کی سزا قبول کرلی، آئی سی سی


ویب ڈیسک November 02, 2026

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان کرکٹ ٹیم پر ٹرائی نیشن سیریز کے فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کردیا۔

آئی سی سی کے مطابق پاکستانی ٹیم مقررہ وقت میں ایک اوور کم کرانے کی مرتکب قرار پائی جس پر میچ ریفری جیف کرو نے پاکستان ٹیم پر میچ فیس کا پانچ فیصد جرمانہ عائد کیا۔

آئی سی سی کے مطابق کپتان شاہین شاہ آفریدی نے سلو اوور ریٹ کی غلطی تسلیم کرتے ہوئے جرمانے کی سزا قبول کرلی ہے۔

واضح رہے کہ ہفتہ کو لاہور میں کھیلے گئے تین ملکی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کو تین وکٹوں سے شکست دیکر 3 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔