انگلش ٹیم اسپن جال میں الجھ کر منہ کے بل گر پڑی
تیسرے ون ڈے میں 6 وکٹ کی فتح نے بھارت کو سیریز میں 2-0 سے برتری دلادی
KOLKATA:
انگلینڈ ایک بار پھر بھارتی اسپن جال میں الجھ کر منہ کے بل گرپڑا، تیسرے ون ڈے میں 6 وکٹ کی فتح نے بھارت کو سیریز میں 2-0 سے برتری دلادی، مہمان سائیڈ نے 228 رنز کا ہدف 4 وکٹ پر حاصل کیا، امباتی رائیڈو 64 رنز پر ناقابل شکست رہے۔
اس سے قبل میزبان ٹیم 227 پر آؤٹ ہوئی، الیسٹر کک 44 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، مین آف دی میچ روی چندرن ایشون نے تین وکٹیں لیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی پہلی وکٹ 35 کے مجموعے پر گری جب شیکھر دھون صرف 16 رنز بناکر ووئکس کی گیند پر مورگن کوکیچ دے بیٹھے، دوسرے اوپنر اجنکیا راہنے نے 45 رنز بنائے، انھیں ایک برس بعد ٹیم میں واپس آنے والے اسٹیون فن نے کاٹ بی ہائنڈ کرایا، ویرات کوہلی نے فارم میں واپسی کی کوشش کرتے ہوئے 50 بالز پر ایک چھکے اور 2 چوکوں کی مدد سے 40 رنز بنائے۔
وہ بین اسٹوکس کی وکٹ بن گئے، کیچ ٹریڈ ویل نے تھاما، سریش رائنا نے بھی 42 رنز بنائے، انھیں جیمز ٹریڈویل نے ووئکس کی مدد سے قابو کیا، امباتی رائیڈ (64) اور جڈیجا (12) نے 43 اوورز میں ٹیم کو چار وکٹ کے نقصان پر ہدف تک پہنچادیا۔
اس سے قبل انگلینڈ نے 227 رنز اسکور کیے، اوپنرز الیسٹر کک اور الیکس ہیلز نے اسکور کو 82 تک پہنچایا مگر پھر 6 اوورز میں صرف 15 رنز کے دوران 3 وکٹیں گرگئیں، کک نے 44 اور ہیلز نے 42 رنز بنائے، ان کے سوا صرف جوز بٹلر (42) 40 کے ہندسے سے آگے بڑھ پائے، درمیانی 26 اوورز میں صرف ایک چوکا لگا اور آخری اوور تک ایک بھی چھکا نہیں جڑا گیا، 18 بالز پر 30 رنز جڑنے والے جیمز ٹریڈ ویل نے بھونیشور کمار کو لانگ آن پر چھکا لگایا۔ 39 رنز کے عوض 3 وکٹیں لینے والے ایشون کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔