بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں جدید آئی ٹی ہب کا منصوبہ مکمل کرلیا گیا، جسے نوجوانوں کے روشن مستقبل کی جانب اہم پیشرفت قرار دیا جارہا ہے۔
بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو کے تحت مکمل ہونے والا یہ منصوبہ حکومت بلوچستان، پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور ضلعی انتظامیہ کے باہمی تعاون سے پایہ تکمیل تک پہنچا ہے۔ آئی ٹی ہب کے قیام سے ڈیرہ بگٹی کے نوجوان جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم اور عملی تربیت حاصل کرسکیں گے۔
ڈیرہ بگٹی میں قائم جدید آئی ٹی ہب مقامی نوجوانوں کو ڈیجیٹل دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ بی ایس ڈی آئی کے تحت مکمل ہونے والا یہ منصوبہ نوجوانوں کی تکنیکی صلاحیتوں کو فروغ دینے میں بھی معاون ثابت ہوگا۔
طلبہ اور مقامی افراد نے ڈیرہ بگٹی میں جدید ترین انفارمیشن ٹیکنالوجی ہب کے قیام کو بھرپور انداز میں سراہا ہے۔