ایم اے کے امتحانات کئی امیدوارنقل کرتے ہوئے پکڑے گئے

جامعہ کراچی کی سائنس فیکلٹی میں قائم مراکزسے نقل کرنیوالے طلبا کوپکڑا گیا

جامعہ کراچی کی سائنس فیکلٹی میں قائم مراکزسے نقل کرنیوالے طلبا کوپکڑا گیا۔ فوٹو /ایکسپریس

جامعہ کراچی کے وائس چانسلرکی ہدایت پرایم اے کے امتحانات کی مانیٹرنگ کے لیے قائم کمیٹی نے بدھ کویونیورسٹی کے امتحانی مرکزسے کئی امیدواروں کونقل کرتے ہوئے پکڑلیا ہے۔


یہ مانیٹرنگ ٹیم جامعہ کراچی کے پروفیسرڈاکٹرمحمد قیصرنے ایم اے کے امتحانات کے دوران غیرقانونی امتحانی مراکزکامعاملہ سامنے آنے کاسخت نوٹس لیتے ہوئے قائم کی ہے جس میں جامعہ کراچی کے کیمپس ایڈوائزرپروفیسرڈاکٹرخالد عراقی، پروفیسر انصررضوی،پروفیسرماجد ممتازاورپروفیسردلشاد ظفرشامل ہیں، شیخ الجامعہ کی ہدایت پر بدھ کوکیمپس سیکیورٹی ایڈوائزر پروفیسر خا لد عراقی نے سائنس فیکلٹی میں قائم نئی کلاس رومز میں امتحانی مراکز کادورہ کیا تووہاں سے کئی امیدوارنقل کرتے ہوئے پکڑے گئے جن کے کیسز ''ان فیئرمینز کمیٹی'' کے حوالے کردیے گئے ہیں،

جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ارشداعظمی نے ایم اے کے امتحانات پہلی بار ویجیلنس کمیٹیوں کے بغیرکروانے کااعلان کیا تھاتاہم اب وہ خود ہی امتحانی عمل کی ویجیلنس کررہے تھے اس ویجیلنس کے دوران یونیورسٹی سے باہرغیرقانونی امتحانی مراکزقائم ہونے اوران مراکز میں یونیورسٹی کے سینٹرزسے امتحانی پرچے اورکاپیاں لے جانے کامعاملہ سامنے آیا جس پر شیخ الجامعہ نے ان کی کارکردگی پرعدم اعتماد کرتے ہوئے ایک ویجیلنس کمیٹی قائم کی، شیخ الجامعہ کی جانب سے کمیٹی کاقیام ہوتے ہیں بدھ کواس وقت نقل کے کیسز سامنے آئے جب اس کمیٹی نے سائنس فیکلٹی کے امتحانی مرکزکادورہ کیا۔
Load Next Story