بران بریڈ کو وائٹ بریڈ سے بہتر سمجھنے والے یہ حقیقت جان لیں

سفید بریڈ میں فائبر نسبتاً کم ہوتا ہے اور یہ خون میں شوگر تیزی سے بڑھا سکتی ہے


ویب ڈیسک November 04, 2026

ناشتے میں ڈبل روٹی کھانا بہت سے لوگوں کی روٹین ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ بران اور وائٹ ڈبل روٹی میں سے کون سی صحت کے لیے زیادہ فائدہ مند ہو سکتی ہے؟

دونوں اقسام کی ڈبل روٹی میں بنیادی فرق فائبر، غذائیت اور نظامِ ہاضمہ پر ان کے اثرات کا ہوتا ہے۔

Brown Bread Or White Bread: Which One Is Healthier?

بران بریڈ کی خصوصیات و فوائد

چوکر والی ڈبل روٹی میں عموماً فائبر زیادہ ہوتا ہے، جو نظامِ ہاضمہ بہتر رکھنے اور قبض سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

اس کے علاوہ فائبر پیٹ کو زیادہ دیر تک بھرا رکھنے میں مدد دیتا ہے جبکہ زیادہ فائبر والی ڈبل روٹی خون میں شوگر کی سطح نسبتاً آہستہ بڑھا سکتی ہے۔

Hearty Irish-Style Brown Bread

وائٹ بریڈ

وائٹ ڈبل روٹی عموماً ریفائنڈ آٹے سے تیار کی جاتی ہے، جس میں فائبر کی مقدار کم ہوتی ہے۔

یہ نسبتاً جلد ہضم ہو سکتی ہے، زیادہ دیر تک پیٹ بھرے رہنے کا احساس نہیں دیتی اور خون میں شوگر کی سطح تیزی سے بڑھا سکتی ہے۔

Amish White Bread

کون سی ڈبل روٹی کا انتخاب کریں؟

روزمرہ استعمال کے لیے 100 فیصد مکمل گندم سے تیار کردہ یا زیادہ فائبر والی چوکر کی ڈبل روٹی بہتر انتخاب ہو سکتی ہے۔

تاہم ماہرین کے مطابق ہر بھورے رنگ کی ڈبل روٹی لازماً صحت بخش نہیں ہوتی، کیونکہ بعض اقسام میں صرف رنگ تبدیل کرنے والے اجزا شامل کیے جاتے ہیں۔

اس لیے ڈبل روٹی خریدتے وقت پیکنگ پر اجزا کی فہرست ضرور دیکھیں اور مکمل گندم کے آٹے یا ہول گرین کو بنیادی جزو کے طور پر ترجیح دیں۔