اینٹی کرپشن عدالت نے رہائشی پلاٹ کو کمرشل میں تبدیل کرنے کے لئے این او سی کے اجرا کے معاملے میں ایس بی سی اے کے سات افسران کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
ملزمان میں اورنگزیب حشمت، قمر رضا بلوچ، محمد وقار، ریحان، عرفان قریشی، شیخ نوید اور بشیر خان شامل ہیں۔
عدالت نے ڈی جی ایس بی سی اے مزمل ہالیپوٹو اور ایڈیشنل ڈائریکٹر فرحان قیصر کو بھی ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا، عدالت نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ایسٹ کو ملزمان کے وارنٹ کی تعمیل کی ہدایت کی۔
ملزمان کے خلاف شہید ملت روڈ پر رہائشی پلاٹ کو کمرشل میں تبدیل کرنے کی این او سی اور بے ضابطگیوں کا الزام ہے، عدالت نے سماعت 12 نومبر تک ملتوی کردی۔