پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان نے پہلی بار اپنی چھوٹی بیٹی رانیہ کی جھلک مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی۔
سارہ خان حال ہی میں ندا یاسر کے مارننگ شو ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنی چھوٹی بیٹی رانیہ کا چہرہ پہلی بار ٹیلی ویژن پر دکھایا۔
اداکارہ نے میزبان ندا یاسر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس سے قبل کسی میڈیا پلیٹ فارم پر رانیہ کا چہرہ نہیں دکھایا اور یہ پہلا شو ہے جہاں ناظرین ان کی بیٹی کو دیکھ رہے ہیں۔
دوسری جانب گلوکار فلک شبیر نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ننھی رانیہ کی خوبصورت تصاویر شیئر کیں۔


