پاکستانی فائٹر ملیحہ علی نے آئی ایم ایم اے ایف ورلڈ چیمپئن شپ میں تاریخ رقم کر دی

ملیحہ علی نے فائنل تک کے اپنے اس تاریخی سفر میں دنیا کی دو مضبوط ترین حریفوں کو مات دی


ذوالفقار بیگ November 05, 2026

پاکستان کی فائٹر ملیحہ علی آئی ایم ایم اے ایف ورلڈ چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ملیحہ علی نے پین امریکن چیمپئن میکسیکو کی اینڈریا گیبریلا گزمین کو شکست دے کر فائنل میں پہنچنے والی پہلی پاکستانی خاتون بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

ملیحہ علی نے فائنل تک کے اپنے اس تاریخی سفر میں دنیا کی دو مضبوط ترین حریفوں کو مات دی۔

اس سے قبل انہوں نے روس کی نامور یورپی چیمپئن کو شکست دی تھی۔