تونسہ بیراج پر عالمی معیار کا ڈولفن ریزورٹ افتتاح کے بعد سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کوٹ ادو میں دریائے سندھ کے کنارے قائم ٹی ڈی سی پی ڈولفن ریزورٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا


محمد الیاس November 05, 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کوٹ ادو میں دریائے سندھ کے کنارے قائم ٹی ڈی سی پی ڈولفن ریزورٹ کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔ 120 کنال رقبے پر تعمیر کیے گئے اس ریزورٹ کو عالمی معیار کی سیاحتی سہولتوں سے آراستہ کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کہ سیاح اب صبح کی چائے کے ساتھ نایاب اندھی ڈولفن کو دریائے سندھ میں اچھلتے دیکھ سکیں گے۔ ریزورٹ میں لگژری ہاسپیٹیلٹی، ڈائننگ اور وائلڈ لائف کنزرویشن کی سہولتیں بھی فراہم کی گئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ’’میگنیفیسنٹ پنجاب‘‘ وژن کے تحت یہ منصوبہ جنوبی پنجاب میں سیاحت کو فروغ دے گا، جبکہ تونسہ بیراج ریزورٹ پاکستان کے قدرتی ورثے کو دنیا کے سامنے متعارف کرانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔