انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان کا نیپال کو جیت کیلیے 276 رنز کا ہدف

گروپ اے سے دفاعی چیمپئن پاکستان ٹیم پہلے ہی سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرچکی ہے


اسپورٹس ڈیسک November 10, 2026

انڈر 19 ایشیا کپ کے بارہویں میچ میں پاکستان نے نیپال کو جیت کے لیے 276 رنز کا ہدف دے دیا۔

عمان کے الامیرات کرکٹ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ نیپال نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 275 رنز بنائے۔ احمد حسین 89 اور کپتان فرحان یوسف 74 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

نیپال کی جانب سے بپن شرما نے 3، سشیل راول نے 2 جبکہ ابھے یادیو اور سچن بھٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قومی ٹیم میں فاسٹ بولر علی رضا کی جگہ محمد حذیفہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

علی رضا اب انجری کا شکار ہونے والے عاکف جاوید کے متبادل کے طور پر رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ میں ایمرجنگ ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔

گروپ اے سے دفاعی چیمپئن پاکستان ٹیم پہلے ہی سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرچکی ہے جبکہ نیپال کی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوچکی ہے۔

آج بھارت اور یو اے ای کے درمیان کھیلے جارہے دوسرے میچ کی فاتح ٹیم سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلے گی۔

دوسری جانب گروپ بی سے افغانستان 6 اور سری لنکا 4 کے پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرچکے ہیں۔