شاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، جیل سے اسپتال منتقل کردیا گیا

وائس چیئرمین پی ٹی آئی اپنی بیرک میں چہل قدمی کے دوران اچانک چکر آنے سے گر پڑے تھے، ذرائع


ویب ڈیسک November 10, 2026
(فوٹو : فائل)

لاہور:

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو پی آئی سی اسپتال منتقل کردیا گیا، ذرائع کے مطابق انہیں مختلف ٹیسٹوں کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چند روز قبل کوٹ لکھپت جیل میں قید شاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز ہوئی تھی۔ وہ اپنی بیرک میں چہل قدمی کے دوران اچانک چکر آنے سے گر پڑے تھے، جس کے باعث ان کے جسم پر چوٹیں آئی تھیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرک میں گرنے سے شاہ محمود قریشی کے گھٹنے اور بازو پر چوٹیں آئی تھیں۔ جیل حکام نے شاہ محمود قریشی کے بلڈ سیمپل لے کر شوکت خانم اسپتال بھجوائے تھے۔