کراچی؛ میڈیکل یونیورسٹی جانے والی طالبات کے ساتھ واردات، فوٹیج سامنے آگئی

طالبات بس میں انتطار میں کھڑی تھی کہ موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکو موقع پر پہنچ گئے


اسٹاف رپورٹر November 10, 2026

کراچی:

شہر قائد میں میڈیکل یونیورسٹی جانے والی طالبات بھی غیر محفوظ ہوگئیں، ابوالحسن اصفہانی روڈ پر بس کے انتظار میں کھڑی طالبات کے ساتھ موٹر سائیکل سوار دو مسلح ملزمان نے واردات کر ڈالی۔

صبح سویرے طالبات کے ساتھ پیش آئی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

فوٹیج میں دیکھا گیا کہ طالبات بس میں انتطار میں کھڑی تھی کہ موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکو موقع پر پہنچ گئے، ڈاکوؤں نے ایک طالبہ سے اسکا پرس چھین لیا جبکہ دو طالبات نے بھاگ کر اپنی جان بچائی۔

واردات کے دوران ایک طالبہ نے جان پر کھیل کر بھاگتے ہوئے سڑک عبور کی، واردات کے بعد ملزمان فرار ہوئے۔

پولیس کے مطابق واردات سے متعلق کسی بھی متاثرہ طالبہ نے پولیس سے رابط نہیں کیا تاہم پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔