راولپنڈی ٹیسٹ: ثاقب خان اور غازی غوری نے دو بڑے ریکارڈز برابر کردیے

پاکستان کی جانب سے محمد زاہد، محمد نذیر اور ابرار احمد بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں


اسپورٹس ڈیسک November 12, 2026

راولپنڈی ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر ثاقب خان اور وکٹ کیپر بیٹر غازی غوری نے دو بڑے ریکارڈز برابر کردیے۔

تفصیلات کے مطابق ثاقب خان نے سری لنکا کے خلاف پہلی اننگز میں 130 رنز کے عوض 7 وکٹیں حاصل کیں۔

وہ ٹیسٹ ڈیبیو پر ایک اننگز میں 7 وکٹیں حاصل کرنے والے چوتھے پاکستانی بولر بن گئے۔ اس سے قبل محمد زاہد، محمد نذیر اور ابرار احمد یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

دوسری جانب وکٹ کیپر غازی غوری نے سری لنکا کے خلاف پہلی اننگز میں 6 کیچز پکڑے اور ٹیسٹ اننگز میں یہ کارنامہ انجام دینے والے دوسرے پاکستانی وکٹ کیپر بن گئے۔

ان سے قبل سابق کپتان اور وکٹ کیپر وسیم باری ٹیسٹ کی ایک اننگز میں 6 کیچز تھام چکے ہیں۔

پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی جتوانے والے سابق کپتان سرفراز احمد ون ڈے میچ میں یہ اعزاز اپنے نام کر چکے ہیں۔

انہوں نے 2015 کے ورلڈکپ میں جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں 6 کیچز تھام کر آسٹریلیا کے ایڈم گلکرسٹ کا ریکارڈ برابر کیا تھا۔