بھارت میں خوشحالی کے لیے گائے بیلوں سے خود کو رندوانے کی انوکھی رسم

اس منفرد رسم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد صارفین نے حیرت کا اظہار کیا۔


ویب ڈیسک November 12, 2026

بھارت میں خوشحالی اور اچھی صحت کے حصول کے لیے دیہاتیوں کی ایک عجیب و غریب رسم نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا۔

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے گاؤں دسائی میں گائے گوہری تہوار کے موقع پر درجنوں افراد زمین پر اوندھے منہ لیٹ گئے جبکہ سجی سنوری گائیں اور بیل ان کے اوپر سے گزرتے رہے۔

مقامی عقیدے کے مطابق اس رسم میں حصہ لینے سے خوشحالی، اچھی صحت اور زندگی میں برکت حاصل ہوتی ہے۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

تہوار کے دوران جانوروں کو رنگ برنگی آرائش سے سجایا گیا جبکہ شرکا قطاروں میں زمین پر لیٹ کر ان کے گزرنے کا انتظار کرتے رہے۔

اس منفرد رسم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد صارفین نے حیرت کا اظہار کیا۔