میران شاہ: خاتون کے ہاں بیک وقت چار بچوں کی پیدائش

ماں اور چاروں نومولود بچوں کی حالت تسلی بخش ہے اور تمام تندرست ہیں، ڈاکٹرز


شاہد حمید November 13, 2026

میران شاہ:

ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال میران شاہ میں خاتون کے ہاں بیک وقت چار بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال میران شاہ میں ماہرِ امراضِ نسواں ڈاکٹر نائلہ نور وزیر اور ان کی ٹیم نے کامیاب آپریشن کے ذریعے خاتون کے ہاں چار جڑواں بچوں کی پیدائش ممکن بنائی۔

ڈاکٹر کامیاب آپریشن کے بعد ماں اور چاروں نومولود بچوں کی حالت تسلی بخش ہے اور تمام تندرست ہیں۔

ڈاکٹرز کے مطابق ماں اور چاروں نومولود اس وقت طبی نگرانی میں ہیں۔