نام نہاد رہنماؤں نے اسلام آباد میں آئین وقانون کی دھجیاں اڑا دیں شہبازشریف
پارلیمنٹ ہاؤس اور وزیراعظم ہاؤس پر حملہ ایک سیاہ ترین دن ہے، وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ نام نہاد رہنماؤں نے اسلام آباد میں آئین وقانون کی دھجیاں اڑا دی ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ اسلام آباد میں اہم عمارتوں پر حملہ قابل مذمت ہے، اعلیٰ ترین اداروں پر حملے کے ذریعے ان پر قبضے کی کوشش کی گئی تاہم حملہ آور مطلوبہ نتائج حاصل نہ کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ ہاؤس اور وزیراعظم ہاؤس پر حملہ ایک سیاہ ترین دن ہے، نام نہاد رہنماؤں نے وفاقی دارالحکومت میں آئین وقانون کی دھجیاں اڑا دی ہیں۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ جمہوریت دشمنوں کو آئین اور جمہوریت کی باتیں زیب نہیں دیتیں جبکہ چاہے جتنی بھی کوششیں کرلی جائیں لاشوں کی سیاست کے خواہاں سیاستدان بری طرح مایوس ہوں گے۔