سابق افغان عہدیدار پرقاتلانہ حملہ، افغان طالبان انٹیلی جنس ملوث، ایرانی میڈیا کا دعویٰ

 یکم نومبر کو احمد خان غوری کو نشانہ بنانے والے خودکش بمبار کو  کابل سے براہ راست احکامات موصول ہوئے


ویب ڈیسک November 14, 2026

ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق افغان عہدیدار پرقاتلانہ حملے میں افغان طالبان انٹیلی جنس کے ملوث ہونے کےشواہد  سامنے آگئے.

معروف ایرانی جریدے ایراف کے مطابق ایران کے شہر مشہد میں سابق افغان صدارتی مشیراحمد خان غوری پر حملہ  کرنے والا دہشت گرد طالبان انٹیلی جنس کا ایجنٹ  نکلا.

 یکم نومبر کو احمد خان غوری کو نشانہ بنانے والے خودکش بمبار کو  کابل سے براہ راست احکامات موصول ہوئے تھے.

 طالبان انٹیلی جنس کے ایجنٹ نے  بطور مہمان  رسائی حاصل کرکے سابق افغان صدارتی مشیر کی رہائش گاہ میں دھماکہ کیا تھا.

اس سے قبل بھی طالبان سرحد پار دہشت گردی کے ذریعےایران میں موجود  سیاستدان معروف غلامی اورسابق افغان   جنرل اکرم الدین سری کو  نشانہ بن چکے ہیں.