لاہور: 13 سالہ کمسن بچی کو مبینہ جنسی درندگی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار

ملزم نے گھر میں بچی کو اکیلا پاکر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا


سید مشرف شاہ November 15, 2026

لاہور میں ہیر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جنسی زیادتی کے ملزم کو 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار کرلیا۔

 ملزم احمد عرف منی نے 13 سالہ کمسن بچی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ صبح کے وقت پیش آیا، بچی کی والدہ کسی کام کے سلسلے میں گھر سے باہر گئی ہوئی تھی۔

ملزم نے گھر میں بچی کو اکیلا پا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا، 15 پر واقعے کی اطلاع موصول ہوتے ہی ہیر پولیس فوری حرکت میں آگئی۔

ترجمان کینٹ نے کہا کہ ہیر پولیس نے مختلف مقامات پر ریڈ کرکے ملزم احمد عرف منی کو 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج، مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا۔ 

ایس پی کینٹ نے ایس ایچ او ہئیر اورپولیس ٹیم کو بروقت کارروائی اور ملزم کی گرفتاری پر شاباش دی اور کہا کہ کمسن بچوں کے ساتھ زیادتی جیسے سنگین جرائم میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، معصوم بچوں کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، ایسے واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔